
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس موقعے پر شوبز ستاروں نے دُنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں شوبز ستارے، سیاسی اور سماجی شخصیات نے ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنی والدہ یا اپنے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے تمام ماؤں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکارہ کرینا کپور نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کی بہن اور سابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے ان سے محبت کا اظہار کیا۔
View this post on Instagramxx
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ کرینا کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی۔ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا
View this post on Instagram
جواں سال پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ آج میں دنیا کی تمام ماؤں کو چھٹی کے دن کی مبارکباد دیتی ہون۔ آپ ہمیشہ سب سے زیادہ خوبصورت، طاقتور اور قابلِ احترام رہیں گی۔
سائرہ یوسف نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہک آپ نے اپنے بچوں کی فرشتوں کی طرح حفاظت کی جس کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ امید ہے کہ مستقبل میں آپ کا ہر دن پر مسرت گزرے۔
– Happy #MothersDay! I wish mothers all over the world a happy holiday. You will always be the most beautiful, powerful, and gentle beings. Thank you for guarding children like angels. I hope everyday is happy for you in the future!🇵🇰❤ pic.twitter.com/7QgcZNrvvO
— Saira Yousuf (@Sairayousuf_) May 8, 2022



