اہم خبریںصحت

کراچی: ہیضے کے کیسز بڑھنے لگے

آلودہ پانی اور ناقص اشیاء کے استعمال سے شہر قائد میں رمضان کے مہینے میں لوگوں میں ہیضے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوگیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں ہیضے سے بیمار افراد اسپتال لائے جانے لگے ہیں، اس سال مارچ اور اپریل میں کراچی میں ہیضےکی بدترین صورتِ حال ہے۔

اسپتالوں کا مؤقف ہے کہ کراچی کوحالیہ برسوں کی بدترین ہیضےکی وباء کا سامنا ہے۔

این آئی سی ایچ لائے جانے والے ڈائریا کے یومیہ 100 بچوں میں سے ہیضے کے 10 سے 15 مریض شامل ہیں۔

ہیضے کی وائرل بیماری مریض میں شدید ڈائریا کا باعث بنتی ہے۔

دوسری جانب وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیضے کے مصدقہ کیسز کی تردید کی گئی ہے۔

وزیرِ صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پورے سندھ میں لیب رپورٹس میں ہیضے کا مصدقہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button