آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیرخزانہ امریکا روانہ

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سےقرضوں کے حصول اور ادائیگی سے متعلق امور پرمذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
امریکا روانگی سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا،یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خوشی ہے 3 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزمفتاح اسماعیل نے کہاتھا کہ سابق حکومت نے گیس درآمد کرکے فرٹیلائزر کمپنیوں کو سستے داموں فراہم کی تاکہ ملک کا کسان سستی کھاد خرید سکے لیکن کھاد بیرون ملک اسمگل ہوگئی، وزیر اعظم نے کھاد اسمگلنگ کے معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ بدعنوان حکومت تھی یا نااہل، عمران خان نے ایک پیسہ بھی قرض ادا نہیں کیا، یہ وہ حکومت ہے جو بار بار ایل این جی خریدنا بھول جاتی ہے۔



