اہم خبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ملک بھر میں آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روز قبل کہا تھا کہ 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل رہے گا جس کی وجہ سے صارفین کو جمعرات کے روز انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ 21 اپریل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف نے لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button