
لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ میں ول سمتھ نے میزبان راک کو زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسکر اپنے نام کرنے سے کچھ ہی دیر پہلے ول اسمتھ نے تقریب میں اسٹیج پر جا کر میزبان راک کو تھپڑ رسید کردیا، میزبان نے اداکار کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اڑایا تھا۔ ول اسمتھ نے اپنی تقریر کے اختتام میں کہا کہ ’میں امید کر رہا ہوں کہ اکیڈمیا مجھے واپس بلائے گی۔‘
رپورٹ کے مطابق ول اسمتھ نے جیویر بارڈیم (’بیئنگ دی ریکارڈوس‘)، بینیڈکٹ کمبر بیچ (’پاور آف دی ڈاگ‘)، اینڈریو گارفیلڈ (’ٹک، ٹک…بوم!‘) اور ڈینزیل واشنگٹن (’دا ٹریجڈی آف میکبیتھ) کو شکست دی ہے۔


امریکی اداکار ول اسمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ جبکہ جیسیکا چیسٹین نے ’دی آئیز آف ٹیمی فائے‘میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں ول سمتھ نے ٹینس بائیوپک ’کنگ رچرڈ‘ میں وینس اور سرینا ولیمز کے والد رچرڈ کا کردار نبھانے کے لیے بہترین اداکار کا آسکر جیت لیا ہے۔ ول اسمتھ نے کہا کہ ’رچرڈ ولیمز اپنے خاندان کے ایک زبردست محافظ تھے۔ فن زندگی کی نقل ہے۔ میں پاگل باپ کی طرح دکھتا ہوں جیسا کہ انہوں نے کہا، جیسا کہ وہ رچرڈ ولیمز کے بارے میں کہتے ہیں۔ لیکن محبت آپ کو پاگل پن پر مجبور کر دیتی ہے۔‘
اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی اہم بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ آسکر سنیما کے بجائے اسٹریمنگ سروس پر ریلیز فلم کے حصے میں آیا ہے۔
فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ پہلی بار ایسی فلم نے جیت لیا جو سنیما کی بجائے ایک اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوئی تھی۔



