اہم خبریںکھیل

اسٹیو اسمتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آؤٹ

آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیواسمتھ کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران کہنی میں تکلیف تھی اور بورڈ نے بلے باز کی صحت یابی اور علاج کو ترجیح دینے کے لیے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ آسٹریلیا کے پاس آنے والے 18 ماہ کے دوران بین الاقوامی کرکٹ کا مکمل شیڈول ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا اسٹیو اسمتھ کوکہنی کی تکلیف سے بحالی کے لیے وقت ملے گا تاکہ آسٹریلیا کے لیے اپنی مسلسل دستیابی اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کی جگہ کوئنز لینڈ کے اسپنر مچل سویپسن کو ٹیم شامل کیا جائے گا جنہوں نے حال ہی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

دوسری جانب اسٹیواسمتھ نے سیریز ادھوری چھوڑنے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے لیکن سخت شیڈول کی وجہ سے آرام کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button