انٹر نیشنلاہم خبریں

انجلینا جولی جنگ میں یوکرینی بچوں کے لیے فکرمند

ہالی ووڈ اداکارہ، فلمساز اور یو این ایچ سی آر کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی بچے سب سے زیادہ قیمت ادا کریں گے۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر جنگ سے متاثر یوکرینی بچوں کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ یوکرین کی سرحدوں سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد کے ساتھ ساتھ، تقریباً 2 ملین لوگ اپنے ملک کے اندر بے گھر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جنگ میں پھنس گئے ہیں، امداد تک رسائی  ممکن نہیں ہے، اور براہ راست بھی خطروں سے دوچار ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ جنگ کے خاتمے پر بچے سب سے زیادہ قیمت ادا کریں گے کیونکہ ان کی زندگی میں  صرف صدمہ، کھویا ہوا بچپن اور بکھری ہوئی یادیں ہوں گی۔


خیال رہے کہ خارکیف کی ایمرجنسی سروس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ روسی حملے میں اب تک خارکیف کےکم از کم 500 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج صبح کم ازکم 3 دھماکے سنے گئے،کیف میں دھماکوں سے 2 افراد زخمی، 2 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کیف میں گزشتہ روز روسی حملے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button