روسی افواج نے یوکرین کےبڑے ایٹمی پلانٹ پر قبضہ کرلیا

یوکرین میں واقع یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر روسی افواج نے قبضہ کرلیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے وقت کے مطبق صبح سڑھے 7بجے روسی افواج نے پلانٹ اپنے کنٹرول میں کرلیا۔
گزشتہ روز، شدید شیلنگ کے دوران جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگی تھی جسے تقریباً 4 گھنٹے بعد بجھا دیا گیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جوہری پاور پلانٹ میں آگ لگنے کا الزام روس پر لگایا۔ شہر کے میئر نے کہا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر کی عمارتوں اور یونٹوں پر دشمن کی مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں واقعہ پیش آیا۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ آگ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ایک تربیتی عمارت میں لگی اور جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:20 بجے پر بجھا دی گئی۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے پلانٹ کے ضروری سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔ یوکرین میں واقع یہ پلاںٹ کل پیدا ہونے والی بجلی کا پانچواں حصہ پیدا کرتا ہے۔



