انٹر نیشنلاہم خبریں

27یورپی ممالک سے مدد مانگی کوئی جواب نہیں ملا، یوکرینی صدر

کیف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دہائی دی ہے کہ کون ہے جو ہمارا ساتھ دے ؟

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روس کے ساتھ پہلے روز کی لڑائی میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے جبکہ روس نے میزائل حملے دوبارہ شروع کر دئیے ہیں اور روسی حملوں میں فوج اور شہری دونوں اہداف پر ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے قبضے سے کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button