انٹر نیشنلاہم خبریں

حجاب کے خلاف مہم، پولیس کا طالبات پر لاٹھی چارج

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں طالبات نے حجاب کے حق میں مظاہرہ کیا تو پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا اور سروں سے اسکارف نوچ ڈالا۔

بھارت میں حجاب کے خلاف مہم کرناٹک کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی شروع ہوگئیں، علی گڑھ کے ایک کالج کے باہر سکارف پر پابندی کا نوٹس لگ گیا جبکہ غازی آباد شہر میں حجاب کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا اور ان کے سر سے سکارف بھی چھین لئے۔

 

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button