انٹر نیشنلاہم خبریں
امریکی اور روسی طیارے بحریرہ روم میں آمنے سامنے


امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں روسی طیارے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آئے۔
پینٹاگون کے ترجمان مائیک کافکا کے مطابق 3 روسی طیارے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے 2 طیاروں کے قریب آئے۔
امریکی طیارے بحیرہ روم میں عالمی فضائی حدود میں موجود تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم موجودہ صورتحال میں روسی طیاروں کے امریکی جنگی طیاروں کے قریب آنے کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا تھا۔
یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس کے تعلقات کشیدہ ہیں اورصورتحال تناؤ کا شکار ہے۔
روس نے یوکرین پر فوجی تعینات کر رکھے ہیں جبکہ امریکی اور نیٹو فورسزبھی خطے میں موجود ہیں۔



