اہم خبریںکھیل

کیا سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی قبضے کی زمین پر بنائی گئی ہے؟

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پر زمین پر قبضے سے متعلق الزام کی تردید کردی۔

 

Sarfaraz Ahmed meets Pakistan U19 squad | Press Release | PCBSarfaraz Ahmed meets Pakistan U19 squad | Press Release | PCB

 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد کےکالج گراؤنڈ پر قبضے سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا کہ کالج گراؤنڈ کی زمین بلدیہ عظمیٰ کی ہے۔

 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نہ سرفراز نے کالج پر قبضہ کیا اور نہ ہی کالج نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کے میئر وسیم اختر نے گراؤنڈ کو سرفراز کے نام سے منسوب کیا تھا، مسئلہ بناکر کسی کو بدنام کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، تفتیش سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی زمین پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جائے گی، زمین کی نشاندہی کردی گئی اور منصوبےکو حتمی شکل دی جارہی ہے، زمین کے ایم سی ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوپن بیلٹنگ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button