اہم خبریںصحت

کینسر کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

کینسر کا عالمی دن
یونین برائے بین الاقوامی کینسر کنٹرول (یو آئی سی سی) کے زیر اہتمام اور ہر سال 4 فروری کو منایا جانے والا عالمی یوم کینسر . اس موذی مرض میں مبتلا افراد میں اس قابلِ علاج مرض کی پریشانیوں اور تکالیف کی طرف بین الاقوامی برادری کو راغب کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

World Cancer Day 2021: Myths and Facts around Cancer that needs to be  busted | World News – India TVWorld Cancer Day 2021: Myths and Facts around Cancer that needs to be  busted | World News – India TV

 

یہ مرض، دنیا بھر میں ہر سال ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے. اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھرمیں ہر ایک منٹ میں 17افراد کینسر کے موذی مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

 

 

World Cancer Day is 4th February 2021 - Quest Cover

 

 

حالانکہ، حقیقت یہ ہے کہ ایک تہائی کیسز کو بچا یاجاسکتا ہے۔ ایک اور تہائی افراد میں اس موذی مرض کا کامیاب علاج ممکن ہے. اگر اس کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج شروع کیا جائے۔ اندازہ ہے کہ کینسر سے بچاؤ کے مناسب اقدامات اختیار کرنےاور بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے سالانہ 37لاکھ تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

 

آج یہ موذی مرض، دنیا بھر میں ہر سال ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے. اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھرمیں ہر ایک منٹ میں 17افراد کینسر کے موذی مرض کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ حالانکہ، حقیقت یہ ہے کہ ایک تہائی کینسر کیسز سے بچا جاسکتا ہے۔ ایک اور تہائی افراد میں کینسر کا کامیاب علاج ممکن ہے، اگر اس کی بروقت تشخیص اور باقاعدہ علاج شروع کیا جائے۔

 

اندازہ ہے کہ کینسر سے بچاؤ کے مناسب اقدامات اختیار کرنےاور بروقت تشخیص اور علاج کے ذریعے سالانہ 37لاکھ تک جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ آ ج اس مرض کے بارے میں جتنا جانتے ہیں، اس سے قبل نہیں جانتے تھے۔

 

تحقیق اور جدت میں سرمایہ کاری کے باعث ہم نے کینسر کی تشخیص، علاج اور ادویات اور سائنسی علم میں غیرمعمولی پیشرفت دیکھی ہے۔ ہم اس سے متعلق جتنا زیادہ جانیں گے، اس کے خطرات کو کم کرنے، زیادہ بہتر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، تشخیص، بچاؤ، علاج اور نگہداشت کے حوالے سے اتنے زیادہ بہتر اور مؤثر اقدامات لے پائیں گے۔

 

کینسر سے بچاؤ ، تشخیص ، علاج اور دیکھ بھال تک مساوی رسائی قیمتی زندگیوں کو بچاسکتی ہے۔
آج ،کینسر سے آدھے سے زیادہ اموات (65فی صد) دنیا کے پسماندہ ترین علاقوں اور ملکوں میں ہو رہی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ اعلیٰ آمدنی والے ملک میں رہتے ہیں . تو بھی وہاں کم آمدنی والے ، مقامی ، تارکینِ وطن ، مہاجرین اور دیہی برادریوں میں عدم مساوات موجود ہے۔

 

 

حالیہ برسوں میں ، اقوام متحدہ ، عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں نے عالمی عزم کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا ہے۔جب عالمی اور قومی رہنما کینسر کے خاتمے کی بات کرتے ہیں. اور ایکشن لیتے ہیں تو ہم خود کو تاریخ رقم کرنے اور کینسر سے پاک دنیا کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

 

کینسر کے بارے میں عوامی اور سیاسی خواندگی اور افہام و تفہیم کے ذریعہ ، ہم اس بیماری سے متعلق لوگوں میں خوف کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کو سمجھنے میں لوگوں کے ادراک میں اضافہ ہوتا ہے، خرافات اور غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں. اور اس کے نتیجے میں کینسر سے متعلق لوگوں کے طرزِ عمل اور رویوں میں بدلاؤ آتا ہے۔

 

اس سال عالمی یومِ کینسر کا موضوع ’’میں ہوں اور میں کروں گا/کروںگی‘‘ رکھا گیا ہے۔
عالمی یوم کینسر ایک ایسی مہم ہے، جس کی گونج یہ دن گزرنے کے کافی عرصے بعد بھی برقرار رہتی ہےاور تبدیلی اور تحرک کی طاقت اور رغبت فراہم کرتی ہے۔ عالمی یوم کینسر کی موجودہ مہم تین برسوں پر مشتمل ہے۔ یہ ایک ایسی مہم ہے جو عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے کے مزید مواقع اور اقدامات ذریعہ دیرپا اثر پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 

اس عالمی دن کے موقع پر ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس موذی مرض کے خلاف عمل کرنے کا ہمارا عہد کینسر کے عالمی اثرات کو کم کرنے میں طاقتور پیشرفت ہوگی۔ لہٰذا ، اس 4 فروری آپ جو کوئی بھی ہیں، آپ کا ہر چھوٹا یا بڑا عمل، دیرپا اور مثبت تبدیلی لانے میں اہم کڑی ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button