اہم خبریںکھیل

بابر اعظم کے نام ایک اور بڑا اعزاز ، آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے ہیرو کپتان بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ائیر قرار دیدیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھ میچوں میں 67 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 405 رنز بنائے، بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیمز آف دی ایئر کے کپتان بھی قرار دیئے گئے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کے لیے بابراعظم، شکیب الحسن، ینامن ملان اور پال اسٹرلنگ کو نامزد کیا گیا تھا۔

لیکن آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے حصے میں آیا۔

 

 

پی سی بی نے بابر اعظم کو ایوارڈ ملنے پر سراہا اور دلی مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان نے سال 2021 میں شانداربہترین پرفامنس کا مظاہرہ یا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button