اہم خبریںکھیل

پی ایس ایل 7: 3کھلاڑی اور عملے کے 5 ارکان کورونا کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 7 میں شریک 3 کھلاڑیوں اورعملے کے 5 ارکان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرنے بتایا کہ 250 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے اور صرف آٹھ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، جن میں تین کھلاڑی اور معاون عملے کے پانچ ارکان شامل ہیں۔
یہ ٹیسٹ ہوٹل کے چیک ان کے وقت کیے گئے تھے اور ہوٹل پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل تمام کھلاڑیوں اور عملے کے نتائج منفی تھے۔

ان کا کہناہے کہ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا ٹیسٹ منفی آیا تھا وہ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو گئے ہیں اور 24 جنوری سے ٹریننگ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی ذرائع کے مطابق کورونا کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button