اہم خبریںکھیل

این سی او سی کا پی ایس ایل 7 ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

این سی او سی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میچز 25 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے اور کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میچز کے بارے میں فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا اور مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ تمام عمر کے افراد کو ہی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازم ہو گی اور پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button