انٹر نیشنلاہم خبریں

افغانستان میں دھماکا، 9 طالبعلم جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک اسکول کے باہر دھماکے میں 9 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ننگرہار کے ضلع لال پورہ میں ایک اسکول کے باہر پوپ کارن اسٹال کے قریب مارٹر شیل کا دھماکا ہوا، جس میں 9 طالبعلموں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ننگرہار کے ایک عہدیدار کے مطابق دھماکے میں اسٹال کا مالک بھی جاں بحق ہوا جبکہ مزید 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو جلال آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے میں 9 طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button