
پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (اين سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ايک ہزار 649 افراد ميں وائرس کی تصديق ہوئی۔جس کے مطابق مثبت کيسز کی شرح 3.6 فيصد ريکارڈ کی گئی۔
Statistics 10 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 45,002
Positive Cases: 1649
Positivity %: 3.66%
Deaths :3
Patients on Critical Care: 617— NCOC (@OfficialNcoc) January 10, 2022
دوسری جانب صرف کراچی میں مثبت کيسز کی شرح 15 فيصد سے بڑھ گئی اور صوبہ سندھ میں 938 نئے کیسز میں سے 759 کیسز کراچی کے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کی اومی کرون قسم کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 7.5 فیصد تک پہنچ گئی۔
صوبائی محکمے کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 465 کورونا کیسز رپورٹ جبکہ پنجاب بھر سے کورونا کے 561 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی صحت کے محکمے کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 3.2 فیصد ہوگئی۔
اس کے ساتھ ہی راولپنڈی سے 43، گجرانوالہ سے 11، فیصل آباد سے 9 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس پر صوبائی محکمہ صحت نے شہریوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔



