
پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 1.80 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1298763 ہوگئی ہے۔
Statistics 5 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,673
Positive Cases: 898
Positivity %: 1.80%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 652— NCOC (@OfficialNcoc) January 5, 2022
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کےبعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 28950 ہوگئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1257600 ہوگئی۔



