انٹر نیشنلاہم خبریں

ایران چند ماہ میں یورینیم افزودگی پھر کرسکتا ہے، سربراہ آئی اے ای اے

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران چند مہینوں میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے باوجود اب بھی ایران کے پاس یورینیم افزودگی کی صلاحیت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ایران کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چند مہینوں یا اس سے کم وقت میں افزودہ یورینیم کی پیداوار شروع ہوگی۔

ان کے مطابق اگرچہ اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے لیکن کوئی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ سب کچھ ختم ہوچکا ہے اور وہاں کچھ بچا نہیں۔

انہوں نے ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس موجود 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو مزید ریفائن کیا جائے تو یہ 9 سے زائد جوہری بم تیار کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button