انٹر نیشنلاہم خبریںدلچسپ و عجیب

یوکرین جنگ: پکڑےجانےپر خودکشی کاحکم، 300 کوریائی فوجیوں کی ہلاکت کاانکشاف

یوکرین جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

 جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کے مطابق یوکرین جنگ میں روس میں تعینات شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجی ہلاک اور 2700 زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ شمالی کورین فوجیوں کو زندہ پکڑے جانے پر خود کو مار ڈالنے کی ہدایات ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روسی علاقے کرسک سے شمالی کوریا کے 2 فوجی پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس میں قید یوکرینیوں کے بدلے گرفتار شمالی کوریائی فوجیوں کی رہائی پر تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button