Election 2024اہم خبریںشوبز

ارمان ملک اور آشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بھارتی گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے آج ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد ان دونوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ان دونوں کی منگنی اگست 2023ء میں ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ارمان ملک وجہ تم ہو اور بول دو نا ذرا جیسے مشہور بھارتی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button