انٹر نیشنلاہم خبریںدلچسپ و عجیبشوبز

بھارت: ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شاہ رخ خان کی بادشاہت برقرار

 ممبئی: بھارتی میڈیا کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سرِفہرست ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاری کی گئی فہرست میں شاہ رخ خان کے بعد تامل اداکار وجے کا نام موجود ہے جبکہ دبنگ اسٹار سلمان خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا، تامل فلموں کے اسٹار وجے نے 80 کروڑ روپے جبکہ سلمان خان نے 75 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا، اجے دیوگن نے 42 کروڑ جبکہ رنبیر کپور نے 36 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

 فہرست کے مطابق ہریتھک روشن نے 28 کروڑ، کپل شرما نے 26 کروڑ، کرینہ کپور نے 20 کروڑ، شاہد کپور نے 14 کروڑ، کیارا ایڈوانی نے 12 کروڑ، کترینہ کیف، پنکج ترپاٹھی اور عامر خان نے 11،11 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

اس فہرست کے مطابق ملیالم فلموں کے اداکار موہن لال نے 14 کروڑ اور اللو ارجن نے 14 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button