انٹر نیشنلاہم خبریں

میانمار: فوج کی باغیوں سے جھڑپیں، 43 فوجی بھارت میں داخل

یگون: میانمار کے سرحدی علاقے میں فوج کی باغیوں سے جھڑپوں کے بعد 43 فوجی اہلکار بھارت میں داخل ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوج اور باغیوں کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران میانمار کے 43 فوجی اہلکار فرار ہو کر بھارتی ریاست میزورام میں داخل ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میانمار کے فوجی اہلکاروں نے خود کو بھارتی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

میزورام پولیس کے مطابق میانمار کے فوجی اہلکاروں کو واپس بھیجنے سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایت کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button