انٹر نیشنلاہم خبریں

جنگ چھڑی تو لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی: اسرائیلی صدر کی دھمکی

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے پیچھے موجود طاقت آگ سے کھیل رہی ہے، جنگ چھڑی تو لبنان کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔

غزہ سرحد پر فوجی ٹینکوں کا لشکر پہنچا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی میڈیا نے غزہ میں حملوں کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

اسرائیل نے فوجی ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بمباری گنجان آباد محلوں پر کی گئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے چند روز میں غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button