انٹر نیشنلاہم خبریںدلچسپ و عجیب
کیمیا کا نوبیل انعام تین سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینےکا اعلان

نوبیل انعام برائےکیمیا (کیمسٹری) کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سال کا کیمیا کا نوبیل انعام تین ماہرین کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیمیا کا نوبیل انعام ماونگی باوندی، لوئی برس اور الیکسی ایکیموف کےنام رہا۔
کیمیا کا نوبیل انعام سائنسدانوں کو ان کی کوانٹم ڈاٹس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ نینو پارٹیکلز اور کوانٹم ڈاٹ ٹی وی اسکرینوں اور ایل ای ڈی لائٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔
جبکہ کینسر کے ٹشوز ہٹانے کے دوران سرجنوں کی رہنمائی کیلئے بھی کوانٹم ڈاٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔



