اہم خبریںخواتیندلچسپ و عجیب

نمیرہ سلیم خلاء میں قومی پرچم لہرانے کے لیےپرعزم

دبئی: پاکستانی نژاد  نمیرہ سلیم 5 اکتوبر کو اپنی خلائی مہم کا آغاز کریں گی۔

پاکستان کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ ملک کی پہلی خاتون خلاباز نمیرہ سلیم خلا کے تاریخی سفر کی تیاری کر رہی ہیں۔

5 اکتوبر کو اپنی خلائی مہم کا آغاز کرنے والی نمیرہ سلیم خلا میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خلائی سیاحتی کمپنی، ورجن گیلیکٹک ہولڈنگز نے اعلان کیا ہے کہ اِن کی Galactic 04 فلائٹ ونڈو اگلے ماہ اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

ورجن گیلیکٹک کے بانی خلاباز رچرڈ برانسن کی جانب سے نمیرہ سلیم کو اس خلائی سفر کے لیے نامزد کیا گیا ہے، نمیرہ خلائی مسافر نمبر 6 کی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں، خلا میں نمیرہ کے پہلے سفر میں خلائی مسافر 019 کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے 2006ء میں نمیرہ کو باضابطہ طور پر ملک کی پہلی خلا باز کے طور پر تسلیم کیا تھا، نمیرہ سلیم نے 2007ء میں پاکستان کے لیے سیاحت کی اعزازی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

نمیرہ سلیم کے پاس اپریل 2007ء میں قطب شمالی تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا بھی اعزاز  ہے۔

اُنہوں نے اپریل 2007ء میں قطب شمالی اور جنوری 2008ء میں قطب جنوب کے مقام پر بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کیا تھا۔

 نمیرہ کو 2008ء میں ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اِنہیں 2011ء میں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نمیرہ سلیم کا خلاء کا آئندہ سفر خلائی تحقیق میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور قوم کے لیے ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم سے ملاقات کی تھی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button