اہم خبریںکھیل

ایشیا کپ: امیتابھ بچن گولڈن ٹکٹ پر میچز دیکھیں گے

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ورلڈ کپ کے میچز گولڈن ٹکٹ پر دیکھیں گے۔

ون ڈے کرکٹ کا ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی پرجوش ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شا نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

 

جے شا  نے امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button