انٹر نیشنلاہم خبریں

7 برس بعد سعودیہ میں آج ایرانی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

ریاض: ایران سات سال کی بندش کے بعد آج سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول رہا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق ایران اور سفارتی ذرائع کی جانب سے اس اعلان کے بعد مارچ میں چینی ثالثی میں طے پانے والے اعلان کردہ معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب تہران میں اس کے سفارت خانے اور شمال مغربی شہر مشہد میں قونصل خانے پر اس وقت حملے کیے گئے تھے جب ریاض کی جانب سے شیعہ عالم نمر النمر کو دی گئی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

سعودی حکام کی جانب سے بے دخل کیا گیا ایران کا سفارتی مشن علی رضا عنایتی کی قیادت میں واپس آئے گا، علی رضا عنایتی اس سے قبل کویت میں ایرانی سفیر رہ چکے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے گزشتہ روز ایک بیان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے ریاض میں سفارتی ذرائع کی جانب سے دیے گئے بیان کی تصدیق کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button