اہم خبریںبزنس

گیس کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کی تجویز

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک بھر کے تمام صارفین گروپس کے لیے گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کرے تاکہ مالی سال 24-2023 میں دو گیس کمپنیوں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) کی آمدنی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے ریونیو کی ضروریات کے بارے میں دو الگ الگ تعین کے مطابق اوگرا نے حکومت سے کہا کہ وہ یکم جولائی 2023 سے ایس این جی پی ایل کی اوسط فروخت کی شرح کو 50 فیصد یا 415 روپے فی یونٹ (ملین برٹش تھرمل یونٹ) سے بڑھا کر ایک ہزار 239 روپے فی یونٹ کرے۔

اسی طرح ریگولیٹر نے ایس ایس جی سی ایل کے لیے گیس کے اوسط نرخوں میں 45 فیصد یا 417 روپے فی یونٹ اضافہ کر کے اس کی قیمت ایک ہزار 351 روپے فی یونٹ کر دی۔

اوگرا کے فیصلے سے آئندہ مالی سال کے دوران ایس این جی پی ایل کو تقریباً 121 ارب روپے کے اضافی فنڈز اور ایس ایس جی سی ایل کو 105 ارب روپے کے اضافی فنڈز ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button