امریکی سینیٹر پاکستانی سیاسی حالات پر بول پڑیں

پاکستان میں خوفناک سیاست کے باعث تشدد کے واقعات پر عالمی شخصیات بھی بول پڑیں ۔ ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کے سبب تشدد پریشان کن ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈیمو کریٹ امریکی سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماسٹو نے یہ بات کہی ہے۔
I’m troubled to see political tensions leading to violence in Pakistan and my thoughts are with the Pakistani people.
I’m calling on leaders to respect democratic and constitutional principles and hope they can work toward a stable and prosperous future for their people.
— Senator Cortez Masto (@SenCortezMasto) March 23, 2023
ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔
کیتھرین کورٹیز ماسٹو کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں۔
امریکی سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستانی رہنما عوام کے مستحکم اور خوش حال مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔



