اہم خبریںصحت

کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کب تک کھلے گا عمران خان نے بتادیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی میں رواں سال کے آخر میں کھلنے والا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو درپیش چیلنجز، کینسر آلات کی درآمد میں مشکلات کے باوجود اسپتال کا کام تیزی سے مکمل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی برانچ طبی سہولتوں کے اعتبار سے لاہور سے دگنا ہوگا اور یہاں کینسر کے جدید آلات بھی مریضوں کیلئے مہیا کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button