انٹر نیشنلاہم خبریں

کنگ چارلس کی تاج پوشی کی پروقار تقریب کی تیاریاں مکمل

کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ تقریب میں 12 نئی دھنوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں سے ایک مشہور برطانوی موسیقار اینڈریو لائیڈ ویبر موسیقی پیش کریں گے۔

ان 12 نئی موسیقی میں 6 آرکسٹرا ، پانچ کورل اور ایک آرگن کمیشن شامل ہیں جو اینڈریو لائیڈ ویبر کے علاوہ آئن فارنگٹن، سارہ کلاس، نائجل ہیس، پال میلر، تارک او ریگن، روکسانا پنوفنک، شرلی جے تھامسن، جوڈتھ ویر، روڈرک ولیمز اور ڈیبی وائزمین پیش کریں گے۔

کنگ چارلس نے خاص طور پر خود ان موسیقاروں کا چنائو کیا ہے جو کلاسیکل، مقدس، فلمی، ٹیلی ویزن اور تھیٹریکل انداز کی موسیقی پیش کریں گے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 مئی کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب کے لئے اینڈریو لائیڈ ویبر کا انتخاب ذاتی طور پر شاہ چارلس سوم نے کیا ہے، اس موقع پر ملکہ کنسورٹ کیملا کو بھی تاج پہنایا جائے گا۔

دوسری جانب کمیلا پارکر عالمی وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button