اہم خبریں
امریکہ کا کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے پر اظہار افسوس

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی شدید مذمت کردی
تفصیلات کے مطابق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے ، تشدد کرنا حملوں کا جواب نہیں اورانہیں رکنا چاہیے۔
مزید تفصیلات کے مطابق نیڈ پرائس نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی پولیس آفس پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا جبکہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے اور2 پولیس جوان اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے تھے۔



