انٹر نیشنلاہم خبریں
ترکیہ اور شام میں زلزلہ، اموات کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام 6 فروری کو شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.8 شدت کے زلزلے سے ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث ترکیہ اور شام میں 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
شدید زلزے سےترکیہ کے 10صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ میں کم از کم 12 ہزار 391 اور شام میں کم از کم 2 ہزار 992 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں بڑی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔



