
بھارت کی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی سے علیحدگی کی تصدیق کردی ۔ صرف ایک ماہ ساتھ رہنے والے جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں ۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔
راکھی نے میڈیا کا بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔



