اہم خبریں

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تاحال جاری،انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے پر پہچ گیا۔

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی تاحال رکی نہیں، انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ۔

آج بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں آج صبح سے ہی مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔

 مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 263 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40134 پر آ گیا جبکہ گز شتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر بندہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button