کینیڈا میں پہلی بار مشیر برائے اینٹی اسلامو فوبیا مقرر

کینیڈا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کینیڈین حکام نے پہلی بار خصوصی نمائندہ برائے اینٹی اسلامو فوبیا کو مقرر کردیا۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلاموفوبیا اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے اور بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے پہلی بار خصوصی نمائندے کے طور پر کو امیرہ الغوابی مقرر کیا گیا ہے۔
Islamophobia and discrimination are unacceptable. Period. Today, we’re appointing @AmiraElghawaby as Canada’s first Special Representative on Combatting Islamophobia to help end this hate – and to build a better future for everyone. More here: https://t.co/revaJmTvAa
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 26, 2023
تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں پے در پے مسلم کمیونٹیز کے ارکان کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد نفرت اور امتیازی سلوک کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق جسٹن ٹرودو نے امیرہ الغوابی کی تقرری کو ’اسلامو فوبیا اور اس کی تمام شکلوں میں نفرت کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم‘ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امیرہ الغوابی ملک سے اسلاموفوبیا اور نفرت انگریز رویوں کو ختم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قدم ایک ایسے ملک کی تعمیر کی جانب ہے جہاں ہر کوئی بلا تفریق مذہب خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کرسکے گا۔
یاد رہے کہ جون 2021 میں، لندن، اونٹاریو میں ایک شخص نے ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد پر ٹرک چڑھا کر جان سے مار دیا تھا اورحملوں کے جواب میں جون 2021 میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام اسلامو فوبیا پر قومی سربراہی اجلاس کے ذریعے نئی پوزیشن کے قیام کی سفارش کی گئی تھی۔جبکہ جمعرات کو امیرہ الغوابی نے ٹویٹس کرتے ہوئے حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے نام درج کیے اور کہا کہ ’ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘۔
We must never forget: Mohamed-Aslim Zafis. 5/6
— Amira Elghawaby (@AmiraElghawaby) January 26, 2023



