انٹر نیشنلاہم خبریں

نیپال: تباہ  ہونے والے طیارہ کی لائیو ویڈیو وائرل

نیپال میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی لائیو ویڈیو وائرل

نیپال میں ہوائی جہاز کے حادثات ہونا ایک عام بات ہے۔ نہ صرف اندرون ملک پروازیں گرکر تباہ ہو جاتی ہیں بلکہ غیر ملکی پروازیں بھی سینکڑوں افراد کی جان لے لیتی ہیں ۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں گزشتہ روزکھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران گرہ کے تباہ ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں موجود ایک مسافر نے چند منٹ پہلے فیس بک پر لائیو آیا تھا۔ جس کی لائیو ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 72 افراد سوار تھے جن میں سے 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، باقی افراد کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے، امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ، دوسری جانب نیپال کے وزیراعظم نے واقعے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button