انٹر نیشنلاہم خبریں

افغانستان : لڑکیوں کو  پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی

 

افغانستان میں لڑکیوں کو پانچوں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں  پر نئی پابندی عائد کردی گی۔ تفصیلات کے مطابق افغان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو  پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ افغان وزارت تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اسکول میں لڑکیاں کو اسلامی ڈریس کوڈ کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔

 

یاد رہے کہ چند دن پہلے افغان حکومت نے خواتین کی  ملازمت پربھی پابندی عائد کی تھی۔ جس کے مطابق  خواتین ملازمین  کو کسی بھی نجی اور سرکاری ادارے میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کیونکہ کچھ خواتین ملازمین نے اسلامی لباس کی انتظامیہ کی تشریح پر عمل درآمد نہیں کیا۔اس کے علاوہ گزشتہ ماہ پہلے طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم حاصل پر پابندی لگائی تھی،جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی اور افغانستان کے اندر بھی احتجاج اور شدید تنقید ہوئی اورطالبان حکومت  کو کہا کہ وہ جلد از جلد خواتین کی تعلیم پرسے پابندی ہٹائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button