اہم خبریںصحت

ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

 وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ جب کہ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

جب کہ کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ عوام کی  فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button