انٹر نیشنلاہم خبریں

یوکرین کے میزائل حملے میں سیکڑوں روسی فوجی ہلاک

یوکرین کا دعوی ہے کہ میزائل حملے میں 400 سے زائد روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔ اس جنگ کے خاتمے کی امیدیں فی الحال نظر نہیں آرہی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی دی گی تفصیلات کے مطابق یوکرین کا دعوی ہے کہ میزائل حملے میں 400 سے زائد روسی فوجی مارے گے ہیں۔ اس حملہ کا نشانہ روس کے  شہر ماکیو کی عمارت کو بنایا گیا تھا جہاں روسی افواج تعینات تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روسی فوجی اہلکار نے پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میزائل حملے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے سیکڑوں فوجی ہلاک و  زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button