
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
I am pleased to report that @TheRealPCB has been ordered to immediately clear all outstanding payments of contracted players and employees pending since last regime.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 3, 2023
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی جارحانہ فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، ان جیسے کھلاڑی کو ہمیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کی ضرورت تھی، وہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلے کر سکتے ہیں۔



