
شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ شاہد آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، تقریب میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت دیگر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ویڈیو میں نکاح خوان کہہ رہے کہ ’جناب نصیر ناصر خان صاحب۔ میں نے آپ کا نکاح اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی سے بعوض مہر 131 تولہ چاندی جس کی آج کے دور میں مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے ہے، ان گواہوں کے سامنے کیا، کیا آپ نے اقصیٰ شاہد آفریدی بنت شاہد آفریدی کو اپنے نکاح میں قبول کیا؟‘اس پر نصیر ناصر خان نے کہا کہ ’قبول کیا۔
اقصیٰ آفریدی اور نصیر ناصر خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
اقصیٰ آفریدی کے شادی کی تقریبات کا آغاز جمعے کی شب رسم حنا سے ہوا تھا، یہ تقریب گھر میں منعقد کی گئی تھی۔
شاہد خان آفریدی کے دوسرے داماد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔



