اہم خبریںکھیل

کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین کھلاڑی کار حادثے میں شدید زخمی

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کے فوری بعد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرریشبھ پنت کی کار آج صبح ریاست اُتراکھنڈ سے دہلی واپس آتے ہوئے حادثے کا شکارہوگئی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویرسے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کار حادثے میں اِن کو کئی زخم آئے ہوں گے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کو جائے حادثہ سے اسپتال پہنچانے والے بس ڈرائیور کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وہ ہردوار کی طرف سے آ رہا تھا جبکہ ریشبھ پنت دلی کی طرف سے آ رہے تھے، ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد بھارتی کرکٹر کی گاڑی تقریباً 200 میٹر دور تک گئی۔

بس ڈرائیور سشل نے بتایا کہ کار حادثے کے بعد میں سب سے پہلے پہنچا تو گاڑی میں آگ لگ چکی تھی، میں نے شیشے توڑ کر کرکٹر کو باہر نکالا تو وہ لنگڑا رہے تھے، بھارتی کرکٹر نے اپنا تعارف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ریشبھ پنت ہیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button