اہم خبریںصحت

بھارتی کمپنی کی تیار کردہ سیرپ ازبکستان کے 18 بچوں کو نگل گئی

افریقی ملک گیمبیا کے بعد وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا کھانسی کا سیرپ پینے سے 18 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

خبر رساں ادارے “سی این این “کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔

بھارت کی فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا مواد ایتھلین گلیکول پایا گیا۔

ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے بچوں نے ‘ڈوک-1میکس’ نامی کھانسی کا سیرپ استعمال کیا تھا، جسے ایک بھارتی کمپنی بناتی ہے۔  تیار کرتی ہے۔

18 بچوں کی اموات کے بعد ملک کی تمام فارمیسیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ‘ڈوک-1 میکس’ نامی دوا کے سیرپ اور اس کی گولیوں کو فوری طور پر دکان سے ہٹا دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button