اہم خبریںکھیل

شاہد آفریدی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ پینل کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم بھی شامل ہیں، ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

 

خیال رہے کہ  گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے ہمارے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔

 نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی، اُنہیں بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اُن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

 چیئرمین نے کہا تھا کہ شاہد آفریدی سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی، مصروفیات سے فراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button