اہم خبریںشوبز

جوائے لینڈ کو آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اب ایک اور تاریخ رقم کرنے کو تیار، دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

کانز فلم فیسٹول میں اسکرینگ اور جیوری ایوارڈ جیتنے کے بعد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ رک نہ سکا ، جوائےلینڈکوبہترین بین الاقوامی فیچرفلم کی کیٹیگری میں 92 ممالک سے شارٹ لسٹ کیاگیا۔
دنیا بھر سے شارٹ لسٹ کی گئی 15 فلموں میں جوائے لینڈ بھی شامل ہے ۔

جن 15 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان میں

ارجنٹائن کی ’‘ ارجنٹائن 1985 (Argentina,1985)’’

آسٹریا کی ’‘ کورسیج (Corsage)’’

بیلجئیم کی ’’کلوز(Close)‘‘

کمبوڈیا کی ’’ریٹرن ٹو سیئول (Return to Seoul)‘‘

ڈنمارک کی ’’ہولی اسپائیڈر(Holy Spider)‘‘

فرانس کی ’‘ سینٹ عمر(Saint Omer)’’

جرمنی کی ’’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ(All Quiet on the Western Front)‘‘

’’بھارت کی لاسٹ فلم شو(Last Film Show)‘‘

آئرلینڈ کی ’’دی کوائٹ گرل (The Quiet Girl)‘‘

میکسیکو کی ’‘ بارڈو، فالس کرونیکل آف اے ہینڈ فُل آف ٹُروتھ (Bardo, False Chronicle of a Handful of Truths)’’

مراکش کی ’‘ دی بلیو کافتان (The Blue Caftan)’’

پاکستان کی ’’جوائے لینڈ (Joyland)‘‘

پولینڈ کی ’’ای او(EO)‘‘

سوئیڈن کی ’‘ کائیرو کانسپرنسی (Cairo Conspiracy)’’

اور جنوبی کوریا کی ’‘ ڈیسیجن ٹو لیو (Decision to Leave)’’ شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی بھارت کی فلم آر آر آر کے گانے ناتو ناتو کو بھی اوریجنل میوزک کی کیٹگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ’جوائے لینڈ‘ لاہور کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محنت کش شادی شدہ نوجوان (حیدر) کی کہانی ہے، جو ایک ڈانس تھیٹر میں شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس جینڈر (بیبا) سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثنا جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button