اہم خبریںکھیل

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈیکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 9 اوورز ہی قائم رہ سکی۔

پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔

انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔

دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، سعود شکیل، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، محمد علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بین ڈیکیٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن انگلیند ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button