
کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا کے بڑے ایکسپورٹرز نے گیس بحران سے تنگ آکر لکڑیوں سے فیکٹری چلانا شروع کردی ہے۔
کراچی کے قدیم صنعتی علاقے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری مالکان نے گیس بحران سے تنگ آکر برسوں پرانا طریقہ اپناتے ہوئےہزاروں ٹن لکٹریاں خرید کر بوائلر چلانا شروع کردیا۔
فیکٹری مالکان کا کہنا ہےکہ گیس کے مقابلے میں لکڑی دگنی مہنگی ہے لیکن پھر بھی ہم مجبور ہیں۔
صوبہ سندھ میں 28 فروری تک فیکٹریوں کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وہ ایکسپورٹرز جنہیں عالمی کاروباری چَین کو پاکستان سے زائد مال اٹھانے پر رضامند کرنا ہوتا ہے، وہ اب لکڑی کی ٹال والوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ڈالر کی قدر اور سیاسی صورتحال نے فیکٹری مالکان کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔
مختلف فیکٹری مالکان نے فرنس آئل اور ایل پی جی سمیت مختلف متبادل ذرائع سے فیکٹریاں چلانا شروع کردیں۔
خیال رہے کہ لکڑی جلا کر بڑی فیکٹری چلانے کا یہ تصور کراچی میں نیا ہے۔



